ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / وزیر اعظم نے دنیا میں ہندوستان کا جو وقار بڑھا یا ہے، وہ ایک مثال ہے:میگھوال

وزیر اعظم نے دنیا میں ہندوستان کا جو وقار بڑھا یا ہے، وہ ایک مثال ہے:میگھوال

Wed, 14 Jun 2017 17:33:30  SO Admin   S.O. News Service

بیکانیر، 13؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ تین سالوں میں دنیا میں ہندوستان کی جو عزت بڑھائی ہے، وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔مرکزی وزیر کل برسنگھسر میں منعقد ’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ‘ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مرکزی حکومت کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے ایک ساتھ 104سیٹلائٹ چھوڑکر تاریخ رقم کی ہے، کسانوں کو آفت میں پہنچے نقصان کی معلومات حکومت کو دینے کے لیے ا سمارٹ فون دیا جائے گا، اس فون کے ذریعے لی گئی تصویر سٹیلائٹ کے ذریعے مرکزی حکومت کو حاصل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نقصان کااندازہ لگایا جا سکے گا۔انہوں نے کہاکہ 2022تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے ہم پابندعہد ہیں، ملک میں کئی طرح کے ٹیکس لاگو تھے، جی ایس ٹی آنے کے بعد جموں سے چلے ٹرک کو تین دن میں چنئی پہنچا دیں گے ۔میگھوال نے کہا کہ غریب اور ضرورت مندوں کو طبی سہولیات فراہم کرانے کی سمت میں کوششیں ہوئی ہیں، مریضوں کے لیے اسٹینٹ کی قیمتوں میں بھاری کمی کی گئی ہے، اس سے بڑی تعداد میں مریضوں کو فائدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے شفاف اور بدعنوانی سے پاک حکومت دیا ہے۔میڈ ڈے مل، مٹی کے تیل کی تقسیم کے ڈپلی کیشن کو روک کر حکومت نے پچاس ہزار کروڑ روپے بچائے ہیں،اس رقم کا استعمال دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے کیا گیا ہے۔
 


Share: